مقبوضہ کشمیر : میڈکل کے100سے زائد طلباء کا مستقبل مخدوش

سرینگر (کشمیر ڈیجیٹل)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کی جانب سے اجازت نامہ جاری کرنے میں تاخیر کے باعث آئندہ تعلیمی سیشن میں طبی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند 100 سے زائد طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

طلباء اور ان کے والدین نےسرینگر میں دوران  پریس کالونفرنس جمع ہو کر مطالبہ کیا کہ کمیشن فوری طور پر اجازت نامہ جاری کرے تاکہ داخلوں کا عمل شروع ہو سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرواعظ عمرفاروق تیرہویں بار500 بااثرترین مسلم شخصیات میں شامل

انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر میڈیکل کالج‘ ‘کو فعال بنانے اور داخلوں کا عمل شروع کرنے کیلئے فوری منظوری ضروری ہے۔

طلباء اور والدین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 16 نومبر کی ڈیڈ لائن سے قبل مداخلت کریں اور’’لیٹر آف پرمیشن‘ ‘کے حصول میں ہونیوالی 5 ماہ کی تاخیر دور کریں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بروقت منظوری نہ ملی تو آئندہ تعلیمی سیشن میں داخلہ لینے کے خواہشمند 100 سے زائد طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔

طلباء نے بتایا کہ مطلوبہ منظوری حاصل کرنے کی بار بار کوششوں کے باوجود یہ معاملہ گزشتہ پانچ ماہ سے حل طلب ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کی نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم کیلئے تیاریاں مکمل

ایک طالبعلم نے کہا کہ ہم نے ستمبر میں ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور 27 اکتوبر کو ہماری سماعت بھی مثبت رہی لیکن معاملہ ا بھی رک جوں کا توں ہے۔

طلباء کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’کشمیر میڈیکل کالج‘ ‘کو فعال بنانے میں تاخیر کے باعث مقامی طلباء طبی تعلیم کے حصول کیلئے جموں و کشمیر سے باہر جانے پر مجبور ہیں۔