بارش،برف باری کاالرٹ، سیاحوں کو پہاڑی علاقوں سے دور رہنے کا انتباہ

اسلام آباد (کشمیر ڈیجٹیل) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ مری اور گلیات سمیت پوٹھوہار کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، کوٹ ادو اور بہاولپور میں رات کے اوقات میں دھند اور سموگ چھانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، پشاور، مردان، نوشہرہ اور دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش، پہاڑوں پر برفباری اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں پر پھسلن کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ شہریوں بالخصوص سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔متعلقہ اداروں کو ممکنہ موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے جبکہ شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال اور حفاظتی ہدایات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئ