بی آئی ایس پی سہ ماہی قسط جاری،رقوم مستحق خواتین کے اکاؤنٹس میں منتقل

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کیلئے سہ ماہی امدادی قسط جاری کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کی گئی امدادی رقوم مستحق خواتین کے اکاؤنٹس میں بھی منتقل کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : بی آئی ایس پی کے تحت 22ہزار خاندانوں میں رقم تقسیم

ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں مستحق خواتین کو رقوم کی ادائیگی کیلئے 20 مقررہ ریٹیلرز اور ایجنٹس کے ذریعے تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں متعلقہ ایجنٹس کے نام، موبائل کمپنیوں اور ادائیگی کے مقامات کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں تاکہ خواتین باآسانی اپنی امدادی رقوم وصول کر سکیں۔

بی آئی ایس پی کی جانب سے مستحق خواتین کو ہدایت کی گئی ہے کہ رقم وصول کرنےکیلئے خواتین اپنا اصل قومی شناختی کارڈ لازمی ہمراہ رکھیں اور ادائیگی کے بعد رسید ضرور حاصل کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بی آئی ایس پی،خواتین کو رقم ادائیگیوں کیلئے نیا نظام متعارف

حکام نے مستحق خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی امدادی رقم وصول کرتے وقت احتیاط برتیں اور کسی بھی غیر قانونی کٹوتی یا رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع دیں۔