مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقریباً 22,000 خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔
بی آئی ایس پی کے مطابق ان مستحق خاندان کے 50 ہزار سے زائد بچوں کو تعلیمی وظائف بھی دیئے جا رہے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پونچھ:7 حلقوں میں الیکشن، ترقی وتبادلوں،منصوبوں پر پابندی عائد
این ایس ای آر کے تحت روزانہ کی بنیاد پر 100 مستحق خاندانوں کا سروے کیا جاتا ہے جس کے بعد نادرا کی تصدیق پر اہل قرار پانے والے خاندانوں کو ہر سہ ماہی 14,500 روپے وظیفہ ادا کیا جاتا ہے۔
بی آئی ایس پی کے مطابق بچوں کے تعلیمی وظائف (WeT) کے لیے رجسٹریشن، مستحق خواتین میں بینظیر سمز کی فراہمی اور روزانہ -400 سے زائد افراد کے مسائل کو سنا اور ان کا حل بھی تحصیل آفس مظفرآباد میں یقینی بنایا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بی آئی ایس پی ڈیجیٹل انقلاب، مستحق خواتین کیلئے ادائیگیاں آسان: ڈی جی حیدر مرتضیٰ
مزید برآں، ہنرمند پروگرام کے تحت ابتدائی مرحلے میں Hospitality Management and Tourism Services، Healthcare Services and Caregiving، اور Information Technology and Digital Skills کے کورسز متعارف کروائے گئے ہیں
تاکہ مستحق خاندانوں کے افراد کو فنی مہارتیں فراہم کرکے باعزت روزگار کمانے کے قابل بنایا جا سکے۔




