سابق وزیرعاصم شریف بٹ کا ڈومیسائل جعلی قرار،سٹیٹ سبجیکٹ منسوخ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) صدر آزاد جموں وکشمیر نے کابینہ کے26اکتوبر کے فیصلہ کی روشنی میں سابق وزیرحکومت محمد عاصم شریف بٹ کی ریاستی باشندہ سرٹیفکیٹ منسوخ کردیا۔

سابق وزیرحکومت محمد عاصم بٹ ساکن اندرون حرم گیٹ تلاں والی ملتان کے حق میں بتاریخ 9دسمبر 2004  کوجاری کردہ ریاستی سٹیٹ سبجیکٹ جعلی قرار دیتے ہوئے منسوخ کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرصحت کا شارٹ، مڈ اورلانگ ٹرم پلان آف ایکشن طے کرنےکافیصلہ،افسران کو بڑا حکم جاری

ذرائع کے مطابق کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں سابق وزیر حکومت عاصم شریف بٹ کے حق میں جاری کردہ سٹیٹ سبجیکٹ منسوخ کر دیا ، بورڈ آف ریونیو نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

مذکورہ نوٹیفکیشن کے تحت متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی اور اطلاع کیلئے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ عدالت کی جانب سےعاصم شریف بٹ کا اسٹیٹ سبجیکٹ (باشندہ ریاست سرٹیفکیٹ) جعلی قرار دیئے جانے اور کابینہ کے فیصلے 26 اکتوبر 2026کی روشنی میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کو بڑا جھٹکا، انجمن تاجران ارجہ کا لاتعلقی کا اعلان

ریاستی سٹیٹس منسوخی کے بعدسابق وزیرحکومت عاصم شریف کی پنشن اور دیگر سرکاری مراعات کی قانونی حیثیت بھی مشکوک ہوگئی۔

عاصم شریف بٹ گزشتہ پانچ سال مہاجرین کی نشست پر رکن اسمبلی اور وزیر کھیل، ثقافت و امور نوجوانان کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔