مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل )آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے جاری دھرنے کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آگیا۔
کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت کی جانب سے سیاستدانوں ، عسکری قیادت اور صحافیوں کو خطوط اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ عوام کی اکثریت اس تنظیم سے تنگ آچکی ہے اب راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔
انتشاری کمیٹی نے پہلے ریاست پاکستان کو گالیاں دیں اور اسی ریا ست کے لو گوں کی منتوں پر اُتر آئی ۔ کالعدم ایکشن کمیٹی کے ممبران بھی اپنی قیادت سے تنگ آچکے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نگدربی ایچ یو ڈاکٹرکی غفلت،غلط انجیکشن سے بچی کی حالت تشویشناک
ذرائع کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کا ریاست مخالف بیانیہ ناکام ،اب دھرنا ختم کرنے کیلئے بہانے تلاش کرنے لگی،کمیٹی کے اپنے لوگ بھی تنگ آ چکے ہیں اور رفتہ رفتہ لاتعلقی کا اظہار کرنے لگے۔
ذرائع کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت اب سیاستدانوں، عسکری قیادت سے اپیلیں کرکے معاملہ حل کروانا چاہتی ہے ۔
عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ جب وفاقی حکومت اورآزاد کشمیر حکومت کالعدم ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کر رہی تھی تو اس وقت کمیٹی کے اراکین نے بات ماننے سے انکار کیوں کیا تھا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایکشن کمیٹی کے اسٹیج سے آئے روز کشمیر اور پاکستان کے خلافبیانات اب بھی جاری ہیں جس سے کشمیری عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
عوام کا واضح موقف ہے کہ کوئی بھی کشمیری پاکستان کیخلاف بات نہیں کر سکتا۔ پاکستان ہمارا ہے، کشمیر ہمارا ہے، اور یہ رشتہ لہو کے رشتے سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔
عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے اپنے لوگ اس کی قیادت سے تنگ آ چکے ہیں اور اس سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اب آزادکشمیر کےعوام سمجھ چکے ہیں کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے دھرنے کا مقصد مسائل کا حل نہیں بلکہ انتشار پھیلانا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کو بڑا جھٹکا، انجمن تاجران ارجہ کا لاتعلقی کا اعلان
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایکشن کمیٹی کو اب سمجھ آ گئی ہے کہ عوام اس کے ساتھ نہیں ہے اس لیے وہ اب عزت کے ساتھ دھرنا ختم کرنے کیلئے کسی بہانے کی تلاش میں ہے۔
کالعدم ایکشن کمیٹی کے حوالے سے آزاد کشمیر کے شہریوں نے کہا کہ یہ نام نہاد کمیٹی اب ختم ہو چکی ہے اور اپنی عوامی پزیرائی کھو چکی ہے اس لئے ایسے کام کر رہی ہے ۔
گزشتہ 5ماہ سے اس نے ریاست کو یرغمال بنا رکھا تھا اور اب یہ اس پوزیشن میں آگئی ہے کہ اس نے ریاست پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے اور مذاکرات کا راستہ ڈھونڈ رہی ہے ۔
شہریوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی طرف آنا چاہیے ۔ اب نوبت یہاں آن پہنچی ہے کہ اس کو بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع کروا کر ہوش آیا ہے ۔
شہریوں کامزید کہنا تھا کہ اب ہونا یہ چاہیے کہ اس فتنہ کمیٹی کی قیادت کو ایسا سبق دیا جائے کہ وہ دوسروں کیلئے نشان عبرت بن جائے۔
شہریوں نے نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ وہ اس انتشاری کمیٹی کی سرگرمیوں سے دور رہیں اور اپنے مستقبل کا سوچیں۔




