کالعدم ایکشن کمیٹی کی پہہ جام ،شٹرڈاون ہڑتال ناکام، بازار کھلے ، ٹریفک رواں دواں

وادی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر بھر میں 9 ستمبر کو دی جانے والی پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر عوامی ردعمل سامنے آگیا۔

وادی لیپہ سمیت مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھلے رہے، سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رہی جبکہ روزمرہ زندگی معمول کے مطابق جاری رہی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا دھرنا فوری ختم کرکے امن قائم کیا جائے،عوامی حلقے

عوامی حلقوں کے مطابق ہڑتالوں اور شٹر ڈاؤن سے سب سے زیادہ نقصان محنت کش طبقے، دیہاڑی دار مزدوروں اور چھوٹے کاروباری افراد کو اٹھانا پڑتا ہے۔

اسی لیے شہریوں نے احتجاجی کال کا حصہ بننے کے بجائے اپنے کاروبار اور معمولات زندگی جاری رکھنے کو ترجیح دی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کاروبار، روزگار اور بچوں کی تعلیم کو سیاسی احتجاج کی نذر نہیں کرنا چاہتے۔

آزادکشمیر کے عوام امن، استحکام اور ترقی کے خواہاں ہیں اور خطے میں معمولات زندگی متاثر کرنے والی سرگرمیوں کے بجائے مسائل حل کیلئے مثبت اور پُرامن راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی: پینی اپیل آسٹریلیا کے تعاون سے تعمیر تعلیمی عمارت کا افتتاح

دوسری جانب عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں امن و امان برقرار رکھنے اور ترقیاتی سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے قانون کے مطابق اقدامات  کیئ جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاجی سرگرمیوں اور کشیدگی کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کام متاثر ہونے سے ریاست اور عوام دونوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

شہریوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آزادکشمیر میں امن و استحکام کی فضا برقرار رہے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام فریقین ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے۔