راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) 5 نومبر کو کالعدم تنظیم کے مسلح شرپسند عناصر کی جانب سے پولیس چوکی پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی نائیک سندھ رینجرزبوستان خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
شہید نائیک بوستان خان کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے۔ وہ سندھ رینجرز کے اہلکار تھے جو آزاد جموں و کشمیر پولیس کی درخواست پر امن و امان کیلئے آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ تعینات تھے۔
یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر کالعدم تنظیم کے مسلح عناصر کے پُرتشدد طرزِ عمل کو ظاہر کرتا ہے جو عوامی حقوق کی آڑ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مسلسل نشانہ بنانے کیساتھ خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر وائرل فیک ویڈیو کا معاملہ، مظفرآباد پولیس کا سخت انتباہ جاری
قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔
نائیک بوستان خان کی شہادت انہی قربانیوں کا تسلسل ہے۔ آزاد جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے نائیک بوستان خان کی شہادت پر گہرے دکھ اور شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
کرتی ہے۔
ترجمان آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کی پہہ جام ،شٹرڈاون ہڑتال ناکام، بازار کھلے ، ٹریفک رواں دواں
ریاست عوام کے تحفظ، امن و امان کی بحالی اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔




