مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) ترجمان ایس ایس پی آفس کی جانب سے عوام کوخبردار کیا گیا ہے کہ شر پسند عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پرایک پرانی ویڈیو کو موجودہ حالات سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے ۔
ان چند شرپسند عناصر کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے مظفر آباد ( ٹھوٹھہ) میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس سے عوام میں بے چینی اور پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام، بازار کھلے ، ٹریفک رواں دواں
مظفرآباد پولیس نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وائرل ویڈیو پرانی ہے اورٹھوٹھہ میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ صورتحال مکمل طور کنٹرول میں ہے۔
ایس ایس پی پولیس آفس کی جانب سے عوام کو اپیل کی گئی ہے کہ ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبروں پر کان نہ دھریں اور بغیر تصدیق کے کسی بھی ویڈیو یا خبر کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔
انہوں نے اپنے انتباہ میں کہا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے افواہیں پھیلانا اور پر امن ماحول کو خراب کرنا قانونی جرم ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی (ف) میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، اہم رہنما نے علیحدگی اختیار کر لی
ایس ایس پی آفس کا کہنا تھا کہ ریاست میں شرپسندی پھیلانے والے ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا افواہ کی صورت میں فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔




