کالعدم ایکشن کمیٹی کا دھرنا فوری ختم کرکے امن قائم کیا جائے،عوامی حلقے

جہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل) جہلم ویلی کے شہریوں نےکہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کا سخت نوٹس لیا جائے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ کالعدم کمیٹی کا دھرنا ختم کرکے امن قائم کیا جائےاور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی: پینی اپیل آسٹریلیا کے تعاون سے تعمیر تعلیمی عمارت کا افتتاح

شہریوں نے حکومت سے اپیل کی کہ کالعدم ایکشن کمیٹی سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات کا سخت نوٹس لیا جائے۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے پانچ ماہ سے ریاست کو یرغمال بنا رکھا ہے، انہوں ہمارے کاروبار تباہ کردیئے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے پھیلائے جانیوالے جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوچکا، عوامی حقوق کی آڑ میں انتشار پھیلایا جارہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی (ف) میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، اہم رہنما نے علیحدگی اختیار کر لی

انہوں نے کہا کہ جب انڈین آرمی فائرنگ کرتی ہے تب کوئی گولہ گرتا ہے تو اس سے کتنا نقصان ہوتا ہے، کتنے گھر تباہ ہوتے ہیں اور کتنی جانیں جاتی ہیں، یہ ایل او سی پر رہنے والے لو گ جانتے ہیں ۔

شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ویسے ہی جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا کر ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے، جھوٹے پروپیگنڈے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ۔