عوام کالعدم ایکشن کمیٹی کی منفی سرگرمیوں سے تنگ آچکے،محمد علی راٹھور ایڈووکیٹ

 کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل) معروف قانون دان محمد علی راٹھور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کسی بھی گروہ کے تابع نہیں اور نہ ہی ریاست کے لوگ کسی کے نوکر ہیں کہ انہیں حکم دیا جائے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔ کالعدم ایکشن کمیٹی کو اپنا طرزِ عمل اور منفی ایجنڈا تبدیل کرنا ہوگا، اسی میں اس کی بہتری ہے۔

اپنے بیان میں محمد علی راٹھور ایڈووکیٹ نے کالعدم ایکشن کمیٹی کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شرپسندی اور منفی سرگرمیوں کا راستہ ترک کیا جائے اور ریاست کے امن و سکون کو خراب کرنے سے گریز کیا جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے 5 ارکان فورتھ شیڈول میں شامل

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کالعدم ایکشن کمیٹی کے ساتھ نہیں ہیں، نہ تاجر برادری ان کے ساتھ ہے، نہ طلبہ اور نہ ہی عام شہری ان کے مبینہ منفی ایجنڈے کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے عوام کالعدم ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں سے تنگ آچکے ہیں اور مزید کسی قسم کی کشیدگی یا انتشار نہیں چاہتے۔محمد علی راٹھور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام امن، استحکام اور معمولاتِ زندگی کا تسلسل چاہتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کی مجرمانہ کارروائیاں بے نقاب، راولاکوٹ میں 3 گرینیڈز اور دھماکہ خیز مواد برآمد

 کالعدم ایکشن کمیٹی کے عناصر کو چاہیے کہ وہ اپنی منفی سرگرمیاں ترک کریں اور عوام کو مزید مشکلات سے دوچار نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ خدا را عوام کی جان چھوڑیں اور ریاست کے امن و سکون کو برقرار رہنے دیں۔