مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) صدرآزاد جموں و کشمیر سردار نجیب نقی نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ پانچ ارکان کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے کردار پر سوالات، بھارتی نیوز چینل پر لائیو پروپیگنڈابےنقاب
نوٹیفکیشن نمبر Home/HS-FS-4(8) P-IV/2026 کے مطابق یہ منظوری آزاد کشمیر کابینہ کے 41ویں اجلاس میں 5 جون 2026 کو کئے گئے فیصلے کی روشنی میں دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے آزاد جموں و کشمیر انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 2014 کی دفعہ 16(1)، بشمول تاحال کی گئی ترامیم، کے تحت حاصل منظوری دیدی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا جگہ جگہ شاندار اور پرتپاک استقبال
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ افراد کو کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے اہم ارکارن قرار دیا گیا ہے جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تنظیم کو مذکورہ قانون کی دفعہ 12 کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
فورتھ شیڈول میں شامل کئے گئے افراد:
راجہ شاہ زمان خان ولد محمد سید خان ، مظفرآباد،محمد سرفراز خان ولد سید محمد خان، پونچھ،محمد کریم ولد حسین خان پونچھ،راجہ علی زمان خان ولد محمد سید خان،مظفرآباد،آفتاب حسین ولد محمد حسین پونچھ شامل ہیں ۔




