میرپور، مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر کے شہریوں ، تاجروں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے انتشار پر سخت ردعمل دیتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
عوامی حلقوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ آزاد کشمیر میں فسادی ایکشن کمیٹی کیوجہ سے خطے میں پانچ ماہ کی ناکہ بندی جاری ہے، سیاحت تباہ ہوچکی، ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوچکا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی آف حویلی کہوٹہ: مالی سال 2026-27ء کے لیے 474.1 ملین روپے کا بجٹ منظور
عوامی حلقوں کامزید کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کے مسلسل پانچ ماہ سے جاری دھرنوں اور ناکہ بندی کے باعث سیاحتی سرگرمیاں شدید متاثر ہونے اور ہزاروں خاندانوں کا روزگار تباہ ہو چکا ہے۔
ایکشن کمیٹی نے احتجاج کی آڑ میں راستوں کی بندش نے آزاد کشمیر کی معاشی شہ رگ، سیاحت، کو شدید نقصان پہنچایا ۔
تاجروں ، شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت کے مفاد پرستانہ اقدامات کی قیمت مقامی تاجر، ہوٹل مالکان، ٹرانسپورٹرز اور عام شہری ادا کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس، سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
متاثرہ حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاحت اور عوامی روزگار کے تحفظ کیلئے غیر قانونی ناکہ بندی ختم کرائی جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔




