باغ ،مظفرآباد، میرپور، ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل ) کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ریاست کیخلاف سرگرمیاں، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کا اختلاف رائے رکھنے والوں کو دلیل سے جواب دینے کے بجائے گالم گلوچ اور تذلیل کرنا وطیرہ بن گیا۔
عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت اپنے کردار اور رویے کی وجہ سے انجام کی طرف گامزن ہے ،
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی کا وادی سیماری کو ایکو ٹورازم کا ماڈل بنانے کا اعلان
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ریاست کو انتشار کا شکار کرنیوالی، بھارتی اشاروں پر ناچنے والی ایکشن کمیٹی کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔
عوام سوشل میڈیا پر خاموش اس لئے ہے کہ وہ چند ہرکاروں کی جانب سے کی جانے والی تذلیل اور گالم گلوچ سے بچ سکیں۔
عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ ذاتی مفادات ، بھارت کے اشاروں پرچلنے والی ایکشن کمیٹی آزادکشمیر کو کس راہ پر لے کر جا رہی ہے؟
مزید یہ بھی پڑھیں:دبئی میں 51 کروڑ روپے میں نیلام ہونے والی نمبر پلیٹ میں خاص کیا ہے؟
عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت کی جانب سے کشمیر کی ترقی بارے سوچنے کے بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترنا مناسب نہیں ہے ۔
عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے دھرنے اور لاک ڈائون کی وجہ سے آج بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کے ساتھ سیاحت اور کاروبار بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔




