باغ(کشمیر ڈیجیٹل) چیئرمین ضلع کونسل باغ سردار آصف خان عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ چیئرمین ضلع کونسل پروفیسر سردار آصف کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی تھی ۔
ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع ہونے سے قبل پروفیسر سردار آصف خان نے 13اکتوبر کو ہی اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا،افتخارگیلانی
آزادکشمیر الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2020کی دفعہ1125-ایک ذیلی دفعہ ایک کے تحت حاصل کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے استعفیٰ قبول کرتےہوئے کونسل کی چیئرمین شپ خالی قرار دیدی۔
تفصیلات کے مطا بق چیئرمین ضلع کونسل باغ نے اپنا استعفیٰ ممبران ضلع کونسل کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ انھوں نے 13 اکتوبر کو ہی اپنا استعفیٰ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو بھج دیا تھا
جس پر ممبران ضلع کونسل نے کہا کہ وزیر اعظم مجاز اتھارٹی نہیں ہیں۔
سابق چیئرمین ضلع کونسل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ استعفیٰ مجاز اتھارٹی کو دیا جا سکتا ہے،قانون وضاحت کرے کہ مجاز اتھارٹی کون ہے؟
مزید یہ بھی پڑھیں:اسسٹنٹ کنزرویٹر، رینجرز کیلئے اپلائی کرنیوالے امیدواروں کی دوڑ کا شیڈول جاری
جس پر ممبران ضلع کونسل نے کہا کہ چیئرمین ضلع کونسل نے ہاؤس میں کھڑے ہو کر اعلان کیا تھا کہ پانچ اکتوبر تک انھیں وقت چاہیے اور وہ استعفیٰ پانچ اکتوبر کو دیں گے۔
ممبران کا کہنا ہے کہ پانچ اکتوبر کو چیئرمین ضلع کونسل باغ خود ساختہ بیماری کا بہانہ بنا کر راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی اور وہ صادق اور امین نہیں رہے۔




