ٓآٹے کا 20کلو تھیلا 400روپے تک مہنگا، عوام سرپکڑ کر رہ گئے

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک میں آٹے کی قیمت مزید بڑھ گئی۔گندم اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے صارفین پریشانی کاشکار ہوگئے۔

آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی ، گیس ، آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے غریب عوام کا جینا دوبھر ہوگیا۔

ملک بھر میں ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے تک مہنگا ہو گیا جس کے بعد کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3400 روپے تک پہنچ گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی خواہش پوری نہ ہوسکی، امن کا نوبیل انعام خاتون وکیل کے نام

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 347 روپے مہنگا ہو کر 3333 روپے کا ہو گیا جب کہ سیالکوٹ میں 20 کلو آٹا 333 روپے مہنگا ہو کر 3133 روپے تک پہنچ گیا۔

سکھر میں 20 کلو آٹا300 روپے مہنگا ہو کر 3060 روپے میں فروخت ہونے لگا جب کہ حیدرآباد میں 20 کلو آٹا 200 روپے اضافے سے 3200 روپے تک پہنچ گیا۔

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 70 روپے مہنگا ہوکر 3030 روپے کا ہو گیا جب کہ ملتان میں 20 کلو آٹا 66 روپے مہنگا ہوا جس کی نئی قیمت 2866 روپے ہو گئی۔

لاہور میں 20 کلو آٹا 2300 روپے میں فروخت ہونے کا سلسلہ برقرار ہے جبکہ فیصل آباد میں بھی 20 کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت 2200 روپے پر برقرار ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کورٹ کے 21سال مکمل، پروقار تقریب،سابق ایڈوائزر امریکی صدر ساجد تارڑ کی خصوصی شرکت

کم آمدنی والے طبقے نے  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ آٹے و دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کاجینادوبھرکردیاہے۔