سوات : زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.6 ،گہرائی177کلو میٹر ریکارڈ

بشام(کشمیر ڈیجیٹل) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔لوگ گھروں سے باہر نکل آئے 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 196 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٓآٹے کا 20کلو تھیلا 400روپے تک مہنگا، عوام سرپکڑ کر رہ گئے

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ، ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا ۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق سوات کے علاقے میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 177 کلومیٹر تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی خواہش پوری نہ ہوسکی، امن کا نوبیل انعام خاتون وکیل کے نام

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے کہ 24 گھنٹے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی،مظفرآبادآزادکشمیر،پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز گرم چشمہ سے 47 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی شدید 5.4ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے سے فی الحال کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں لیکن زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف وہراس پھیل گیا ۔