آزاد کشمیر میں پی سی بی کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آزاد جموں و کشمیر میں آغاز ہوگیا، جس کے تحت مظفرآباد اور میرپور ڈویژن کی 24 سکول کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔

پروگرام کا مقصد سکولوں کی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینا اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس حوالے سے ریجنل صدر آزاد کشمیر تنویر مغل نے کہا کہ پاکستان میں 1400 سکول کرکٹ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

 ان کے مطابق آج تک دنیا کے کسی بھی ملک میں اتنی بڑی تعداد میں سکول ٹیموں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد نہیں ہوا۔

آزاد جموں و کشمیر میں پی سی بی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے آغاز کو سکول کرکٹ کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مظفرآباد اور میرپور ڈویژن کی 24 سکول ٹیموں کے درمیان مقابلوں سے طلبہ کو کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور کرکٹ میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی سی بی : آزاد کشمیر میں کرکٹ ٹرائلز کا باضابطہ شیڈول جاری