پلندری (کشمیر ڈیجیٹل)کالعدم ایکشن کمیٹی پلندری میں عوام کو 1000 روپے فی فرد دینے کے باوجود لانگ مارچ کیلئے مطلوبہ تعداد میں عوام کو سڑکوں پر نہ لا سکی ۔
سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیوز لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ایکشن کمیٹی عوام کی حمایت کھو چکی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کاکارندوں نے گھروں پردفاعی پوزیشنیں سنبھال لیں
کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندے کی رپورٹ میں اس معاملے پر شہریوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی پلندری میں عوام کو 1000 روپے فی فرد دینے کے باوجود لانگ مارچ کیلئے مطلوبہ تعداد میں عوام کو سڑکوں پر نہ لا سکی۔
واضح رہے کہ فی فرد ایک ہزار روپے دینے اور پرانی ویڈیوز کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے سے متعلق دعوؤں کی آزادانہ تصدیق سامنے آنا ابھی باقی ہے۔
ایکشن کمیٹی کا مؤقف اور متعلقہ شواہد سامنے آنے کے بعد ہی اس معاملے کی مکمل تصویر واضح ہو سکے گی۔
دوسری جانب بلوچ کے تاجروں نے کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی لاک ڈاؤن کی کال مسترد کر دی ۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی تاجر احتجاج میں شریک نہیں ہوگا اور تمام دکانیں کھلی رہیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انجمن تاجران بلوچ کا کالعدم ایکشن کمیٹی کی کال سے لاتعلقی کا اعلان
سوال یہ ہے کہ کیا یہ صورتِ حال ایکشن کمیٹی کی عوامی حمایت کے حوالے سے سوالات کو جنم دے رہی ہے؟




