پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف شہروں میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ ٹرائلز کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشنز، اسکولوں، کالجوں اور کلبوں کو اس حوالے سے فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شاندار ٹیلنٹ سامنے آ سکے۔
ٹرائلز کے دو مختلف شیڈول اور تاریخیں:
آزاد جموں و کشمیر میں پی سی بی کرکٹ ٹرائلز 2026-27 کے لیے دو الگ الگ شیڈول جاری کیے گئے ہیں۔ پہلے شیڈول میں میرپور، باغ، کوٹلی اور مظفرآباد کے علاقے شامل ہیں، جہاں 05 اکتوبر 2026 کو 15 سال سے کم عمر (U-15)، 06 اکتوبر 2026 کو 17 سال سے کم عمر (U-17) اور 07 اکتوبر 2026 کو 19 سال سے کم عمر (U-19) کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز صبح 9:00 بجے منعقد ہوں گے۔
دوسرے شیڈول کے مطابق پونچھ کے باغ کرکٹ اسٹیڈیم میں 08 اکتوبر 2026 کو انڈر 15 (U-15)، 09 اکتوبر 2026 کو انڈر 17 (U-17) اور 10 اکتوبر 2026 کو انڈر 19 (U-19) کی عمر کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز صبح 9:00 بجے لیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی فاسٹ بولر کائنات امتیاز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
رجسٹریشن اور ضروری ہدایات:
تمام خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رجسٹریشن کے لیے اپنی متعلقہ ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشن سے فوراً رابطہ کریں۔ ٹرائلز میں شرکت کے وقت تمام امیدواروں کے لیے ب فارم، شناختی کارڈ، پاسپورٹ سائز تصاویر اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کی سلیکشن مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی سفارش قابلِ قبول نہیں ہوگی۔




