کالعدم ایکشن کمیٹی کاکارندوں نے گھروں پردفاعی پوزیشنیں سنبھال لیں

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) راولاکوٹ میں جاری احتجاج کے دوران گھروں کی چھتوں پر مبینہ طور پر مورچے اور دفاعی پوزیشنیں سنبھال لیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد احتجاج کے طریقۂ کار اور شرپسندی کیلئے انتظامات سے متعلق نئے سوالات اٹھ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک شخص کو مبینہ طور پر گھروں کی چھت پر مورچہ نما پوزیشن تیار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:ایک فالٹ لائن ایکٹو ،خوفناک زلزلے کا امکان ،آفتاب صدیق کا انکشاف

سکیورٹی فورسز پر حملوں کی تیاریاں ،مسلح افراد کی مورچہ بندی سمیت مختلف قانون شکنی کے واقعات نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا نیا چہرہ بے نقاب کردیا۔

ان مورچوں اور پوزیشنوں سے ثابت ہورہا ہے کہ احتجاج کے دوران بعض عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانے کی تیاری کررکھی ہے۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت کی جانب سے احتجاج کے پُرامن ہونے کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ۔

مبینہ ویڈیو کے تناظر میں اہم سوال یہ ہے کہ اگر احتجاج مکمل طور پر پُرامن تھا تو رہائشی عمارتوں کی چھتوں پر نگرانی یا مورچہ نما پوزیشنز قائم کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

مزید یہ بھی پڑھیں:صدرڈاکٹرنجیب نقی سے ممبر کشمیر کونسل چوہدری سعید کی ملاقات، عوامی مسائل پرتبادلہ خیال

راولاکوٹ میں احتجاج کے دوران کشیدگی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ جھڑپوں کی رپورٹس پہلے بھی سامنے آ چکی ہیں جس کے باعث علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق احتجاج کے دوران مسلح مورچہ بندی یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کیلئے قائم پوزیشنوں نے قانون و امن کے حوالے سے سنگین صورتحال نے جنم لے لیا۔