سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی، فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

کراچی:عالمی اور مقامی منڈیوں میں ایک روز کے استحکام کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں چوبیس کیرٹ فی تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے سستا ہو کر  4 لاکھ 34 ہزار 436  روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں2 ہزار 658 روپے  کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت  3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے پر آ گئی ہے۔

چاندی کی قیمت اور عالمی منڈی کا حال:

مقامی صرافہ بازار میں سونے کے ساتھ ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 100 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت6 ہزار 488 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا جہاں فی اونس سونے کی قیم 31 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 119  ڈالر پر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟

گذشتہ روز کی مارکیٹ کی صورتحال:

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں مکمل طور پر مستحکم رہی تھیں۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز چوبیس کیرٹ فی تولہ سونا  4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے پر برقرار رہا تھا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت  3 لاکھ 75 ہزار 116 روپےریکارڈ کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز فی تولہ چاندی کی قیمت بھی6 ہزار 588 روپے پر مستحکم رہی تھی جبکہ عالمی مارکیٹ کی بات کی جائے تو فی اونس سونے کی قیمت  4 ہزار 150 ڈالر پر برقرار تھی۔