مظفرآباد :ایجوکیشن پیکج ری وزٹ کیس میں ہائی کورٹ نے فریقین سے تحریری بحث طلب کر لی ہے جبکہ اس معاملے پر عدالت کا حکم امتناعی بدستور قائم رہے گا۔
مقدمہ بعنوان “علیان ایل اے 29 مظفرآباد تین بنام آزاد حکومت” میں پٹیشنرز نے یہ مؤقف اختیار کر رکھا تھا کہ سابق حکومت کی جانب سے دیے جانے والے ‘ایجوکیشن پیکج’ کو موجودہ کابینہ ری وزٹ کرنا چاہتی ہے۔
عدالت عالیہ کی کارروائی اور فریقین کی پیشی:
عدالت عالیہ کے سینئر جج جسٹس سید شاہد بہار نے اس پٹیشن پر پہلے ہی حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔ مقررہ تاریخ سماعت پر بیرسٹر ہمایوں نواز سمیت دیگر وکلاء اور حکومتی لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین کو جمعہ تک تحریری بحث جمع کرانے کی ہدایت کی ہے جبکہ اس نوعیت کے دیگر تمام متعلقہ کیسز میں بھی تحریری بحث طلب کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائی کورٹ میں اہم کیسز کی سماعت بینچ مکمل نہ ہونے کے باعث ملتوی
آئندہ سماعت کی تاریخ
عدالت کے حکم کے مطابق کیس کا حکم امتناعی بدستور برقرار رہے گا جبکہ مقدمے کی آئندہ سماعت نو اکتوبر بروز جمعہ کو مظفرآباد میں ہوگی۔




