اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
تین دنوں کے بعد پیٹرولیم قیمتوں میں معمولی ردوبدل ،ڈیزل سستا ،نوٹیفکیشن جاری۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نومنتخب ارکان کشمیر کونسل کی حلف برداری، وزیراعظم شہباز شریف حلف لیں گے
جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔
پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 397 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کا اطلاق 6 اکتوبر کیلئے ہو گا۔اوگرا نے 6 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرلیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: ناپ تول میں کمی کی شکایات،پولیس کا کریک ڈاؤن،تاجر گرفتار
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے آخری روز حکومت نے 3 دن کے لیے 3 اکتوبر سے 5 اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا،
جمعہ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 10 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 کا اضافہ کیا گیا تھا،
اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 392 روپے76 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 399 روپے 64 پیسے ہو گئی تھی۔




