محکمہ تعلیم: تقرریوں، تبادلوں پر تاحکم ثانی دوبارہ پابندی عائد

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل، مدیحہ عباسی) آزادکشمیر حکومت نے سرکاری محکموں میں تقرریوں، تبادلوں اور تعیناتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کے چند روز بعد ہی تعلیمی اداروں میں نئی تقرریوں، تبادلوں اور تعیناتیوں کا عمل ایک بار پھر روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آزادکشمیر حکومت نے رواں سال اپریل 2026 میں سرکاری اداروں میں تقرریوں، تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی عائد کی تھی، جس کے بعد 4 ستمبر کو بھی پابندی دوبارہ نافذ کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور:سکول اور یونیورسٹی کے طلباء سڑکوں پرآگئے، شدید احتجاج، کوٹلی روڈ بند

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد سرکاری محکموں میں تقرریوں، تبادلوں اور تعیناتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کے بعد مختلف محکموں میں تبادلوں اور تعیناتیوں کا عمل شروع ہونے کی توقع تھی۔

تاہم پابندی ختم ہونے کے تقریباً دو ہفتے بعد حکومت آزادکشمیر نے بالخصوص تعلیمی اداروں میں نئی تقرریوں، تعیناتیوں اور تبادلوں کا عمل دوبارہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محاذ آرائی، ہٹ دھرمی ریاستی آئینی ڈھانچے کیلئے خطرہ،فاروق حیدر

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سکولز میں تبادلوں اور تقرریوں کے حوالے سے جاری کارروائی بھی اس فیصلے کے بعد متاثر ہوئی ہے،

جبکہ نئی پابندی کے باعث اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے دیگر ملازمین کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا عمل ایک بار پھر تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے بعد محکمہ تعلیم میں پہلے سے جاری تبادلوں اور تقرریوں کے معاملات کے مستقبل کے حوالے سے بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔