کالعدم ایکشن کمیٹی، پی ٹی آئی دشمن کی پراکسی ، انتشار پھیلا رہی ہیں،طلال چوہدری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزادکشمیر دشمن کی پراکسیزہیں۔

وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے بھی احتجاج کی اسی دن کی کال دی جس دن تحریک انصاف کا لانگ مارچ تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:منصوبوں کے اعلانات کافی نہیں، بروقت تکمیل، معیار،موثر مانیٹرنگ ناگزیر، افتخار گیلانی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے  وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کی غیور عوام نے ملک دشمن پراکسی کالعدم ایکشن کی کال مسترد کردی ۔

وزیرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی آزادکشمیر میں غیر ملکی آقائوں کی ایما پر انتشار پھیلا رہی ہے ۔

براہ راست حملہ کرنےپرمنہ کی کھانےوالےپڑوسی دشمنوں کو اپنی شکست دوسال بعد بھی نہیں بھولی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، کانسٹیبل زخمی،سرچ آپریشن شروع

وزیرمملکت طلال چوہدری نے مزید کہا کہ دشمن نے اپنی پراکسیز کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور کالعدم ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، فسادپھیلانےوالےکسی سیاسی پارٹی کے اندر گھس جائیں توسوال اٹھانا تو بنتا ہے۔