کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل) مسلم لیگ ن حلقہ ایل اے 10 کوٹلی سٹی کے کارکنان کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیرافتخار گیلانی اور ان کے ہمراہ آنے والے معززین کے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا استقبال آج 3 اکتوبر2026 کو دن 2 بجے ڈی سی ہاؤس پارک کے باہر راجہ فاتح محمود، پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن حلقہ ایل اے 10 کی قیادت میں کیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوہالہ، انٹری پوائنٹ پرکارروائی، غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی بھاری کھیپ تلف
استقبالیہ پروگرام کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کو بَگھی (BUGGY) کے ذریعے کارکنان کی موجودگی میں جلسہ گاہ تک لے جایا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا دورہ کوٹلی، انتظامیہ اور مسلم لیگ ن کا اجلاس، تعاون کی یقین دھانی
راجہ فاتح محمود نے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی سٹی کے تمام کارکنانِ پاکستان مسلم لیگ ن سے اپیل کی ہے کہ وہ استقبالیہ پروگرام میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے قائدین کا بھر پور اور پُر جوش استقبال کریں۔




