وزیراعظم کا دورہ کوٹلی، انتظامیہ اور مسلم لیگ ن کا اجلاس، تعاون کی یقین دھانی

کوٹلی(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد کشمیر کے دورۂ کوٹلی کے انتظامات کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کی جلسہ انتظامی کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر و رکن آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 10 راجہ فاتح محمود نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے دورۂ کوٹلی کے موقع پر استقبال، جلسۂ عام، سکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: خود کفالت پروگرام،225 ضرورتمند خواتین قرعہ اندازی میں شامل

اس موقع پر راجہ فاتح محمود نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے دورہ کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنان نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

انہوں نے انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ وزیراعظم کے دورہ اور جلسۂ عام کے انتظامات کو مؤثر انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جلسہ انتظامی کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون اور مؤثر رابطہ برقرار رکھا جائے۔

راجہ فاتح محمود نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے پہلی مرتبہ کوٹلی آمد پر ان کا بھرپور اور پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن ٹربیونل: میاں عبدالوحید سمیت 24اُمیدواروں کو نوٹسز جاری

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر کوٹلی کے عوام کیلئے اہم ترقیاتی اقدامات اور بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے۔

اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے دورۂ کوٹلی کو کامیاب اور منظم بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور جلسہ انتظامی کمیٹی باہمی رابطے اور تعاون کیساتھ تمام انتظامات کو بروقت مکمل کریں گی۔