اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کیمطابق پیٹرول 2 روپے 10 پیسےفی لیٹر مہنگا کردیا گیا
پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے ہوگئی۔نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، نوٹیفکیشن جاری
اعلامیےکے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 3،4 اور 5 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرول سبسڈی سکیم 10ماہ چلانا پڑی تو جاری رکھیں گے، وزیر پیٹرولیم
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا ۔
عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو ایندھن پر سبسڈی یا کراس سبسڈی دینے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت پر واضح کردیا ہے کہ ریلیف اسکیم میں تین ماہ سے زیادہ توسیع ممکن نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران ایکسچینج ریٹ، شرح سود سمیت دیگر بعض نکات پر اختلاف برقرارہے
آئی ایم ایف نے پاکستان میں مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ رکھنے پر زور دیتے ہوئے مہنگائی پرقابو پانے کیلئے شرح سود سخت رکھنے کی تجویز دے دی ہے۔




