اکتوبر میں طوفانی بارشیں، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات نے اکتوبر میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت آزادکشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں بارشوں کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث ملک بھر میں درجہ حرارت میں مزید کمی جبکہ بلند پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارشیں، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

دوسری جانب پنجاب میں رواں سال مون سون سیزن اختتام پذیر ، پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال کسی بڑے دریا میں بڑے سیلاب کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ تاہم شیخوپورہ کے نالوں میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی،۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بالائی علاقوں میں طوفانی بارشیں،اربن فلڈنگ ، لینڈ سلائیڈنگ کا امکان، محکمہ موسمیات

سیلاب سے 83 موضع جات اور 43 ہزار 188 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا جبکہ مجموعی طور پر 1215 گھر بھی متاثر ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیمز اور بیراجز کی مسلسل نگرانی جاری ہے اور پنجاب کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔