بالائی علاقوں میں طوفانی بارشیں،اربن فلڈنگ ، لینڈ سلائیڈنگ کا امکان، محکمہ موسمیات

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات کی آزادکشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی ۔اربن فلڈنگ ،لینڈ سلائیڈنگ کا انتباہ جاری۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر ، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 05 ستمبر تک شدید بارشوں کے پیشِ نظر الرٹ جاری ، موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، پشاور، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیویارک : طلباء کے اے آئی استعمال پر ایک سال کیلئے پابندی عائد

محکمہ موسمیات کے مطابق مقبوضہ کشمیر ، آزادکشمیر ، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں ، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور خطہ پوٹھوہار کے مقامی و برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر شدید موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے دیر، سوات، شانگلہ، چترال، کوہستان، بٹگرام، بونیر، نوشہرہ، پشاور، صوابی، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ

مالاکنڈ، مہمند، خیبر، باجوڑ، کوہاٹ، ہنگو، کرم، کرک، بنوں، ٹانک، وزیرستان اور لکی مروت میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

کشمیر و گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 27 ملی میٹر، سیدپور 19، گولڑہ 14)، راولپنڈی شمس آباد میں ہوئی۔

گلگت بلتستان میں بگروٹ کے مقام پر 25 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں (44 ڈگری سینٹی گریڈ) جبکہ بھکر اور دالبندین میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Pakistan SCO Summit 2026