مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر (سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ) نے وزیرِاعظم کی منظوری سے تمام سرکاری اور نیم سرکاری محکموں میں تقرریوں اور تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں تقرری اور تبادلوں پر عائد پابندی اب ختم کر دی جس کے بعد تقرر و تبادلوں کی راہ ہموار ہو گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افسران عدالتی امور میں بروقت رسپانس یقینی بنائیں،جج ادریس بھٹی کی ہدایات جاری
حکومت آزاد کشمیر نے تقرریوں اور تبادلوں سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد ریاستی قومی اداروں میں تقرریاں اور تبادلوں کیلئے راہ ہموار ہوگئی ۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایات پر چیف سیکرٹری سمیت متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کر دیا گیا، جس کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق تقرریوں اور تبادلوں کا عمل شروع کیا جا سکے گا
یاد رہے کہ اپریل 2026میں نئے الیکشن کے شیڈول سے قبل حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی، تقرریوں تبادلوں سمیت دیگر سرکاری امور پر پابندی عائد کردی تھی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایس سی او کا بڑا اقدام، گھموٹ میں مواصلاتی نظام کا افتتاح کردیا
محکمہ مالیات آزادکشمیر نے بھی اپریل میں نئی آسامیوں کی تخلیق ، ملازمتوں کی اپگریڈیشن ، سپلیمنٹری گرانٹس اور ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ تعیناتی پرپابندی عائد کر دی تھی۔




