اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)صدرمملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ۔ جس کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اور پیپلزپارٹی کا مشترکہ وفد کل پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کرے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، 7 اعلیٰ افسران تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
وفد موجودہ سیاسی صورتحال پر تحریک انصاف کی قیادت سے مذاکرات کرے گا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی، اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ،… pic.twitter.com/9dRyQ9hVoE
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 1, 2026
تفصیلات کے مطابق صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں محسن نقوی،راناثناالّلہ، امیر مقام،شیری رحمٰن،نوید قمر اور اعجاز جکھرانی کو پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رضامندی کا اظہار کیا گیا۔
دونوں سربراہان کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افسران عدالتی امور میں بروقت رسپانس یقینی بنائیں،جج ادریس بھٹی کی ہدایات جاری
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،مشیر سیاسی امور راناثنااللّہ،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان ، سینیٹرشیری رحمٰن،سلیم مانڈوی والا،شرجیل انعام میمن اور ناصرحسین شاہ بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔ صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا۔
دونوں سربراہان نے دہشتگردی کیخلاف قومی عزم مزید مضبوط بنانے اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔




