وزیر صحت مصطفیٰ بشیر،ممبراسمبلی ساجد اقبال کاکارڈیک ہسپتال مظفرآباد کا دورہ

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیر صحت آزاد کشمیر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کاممبر قانون ساز اسمبلی ساجد اقبال کے ہمراہ کارڈیک ہسپتال مظفرآباد کا دورہ ،زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وزیر صحت اور ممبر اسمبلی نے مختلف مریضوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

طبی سہولیات اور علاج معالجے کے نظام پر بریفنگ
اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے ممبر قانون ساز اسمبلی ساجد اقبال کو کارڈیک ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، علاج معالجے کے نظام اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں :ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، چوہدری عبدالرحمٰن کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی کا دورہ

دورے کے دوران ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور طبی خدمات سے متعلق مختلف امور بھی زیر بحث آئے۔

عوام کو معیاری علاج کی فراہمی حکومت کی ترجیح
وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مریضہ کی ہلاکت پر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کا فوری ایکشن، چھٹی کے روز ایمز ہسپتال کا دورہ

مصطفیٰ بشیر نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجے کے دوران درپیش مشکلات کا حل اور عوامی خدمت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

وزیر صحت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور مریضوں کے مسائل کے حل کیلئےاقدامات جاری رکھے جائیں گے۔