بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل)معذرو/ سپیشل بچوں کاوزیراعظم آزادکشمیرافتخار گیلانی سے محبت کا انداز،بھمبر دورے کے دوران پھول نچھاور کئے۔ وزیراعظم نے شفقت سے نوازا،سپیشل بچوں کو دیکھ کر وزیراعظم آزادکشمیرنے قافلہ روکا اور بچوں سے پیار و محبت سے برتاو کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم افتخار گیلانی دورۂ بھمبر کے دوران مختلف علاقوں سے گزر رہے تھے کہ اس دوران اچانک خصوصی بچوں کا ایک گروپ سڑک کے کنارے موجود تھا۔ بچوں نے وزیراعظم کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے قافلے پر پھول برسائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بڑا قدم، زکوٰۃ کونسل تحلیل اور ہزاروں صوابدیدی عہدے دار برطرف
خصوصی بچوں کے اس والہانہ استقبال کو دیکھ کر وزیراعظم نے قافلہ رکوا دیا اور خود بچوں کے پاس پہنچ گئے۔ انہوں نے بچوں سے محبت اور شفقت سے گفتگو کی اور ان کے ساتھ خوشگوار انداز میں وقت گزارا۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے خصوصی بچوں کے جذبات کو سراہا اور ان کے ساتھ پیار و شفقت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کو اپنے درمیان دیکھ کر بچے بھی خوش دکھائی دئیے۔ ملاقات کے دوران موقع پر موجود افراد نے اس خوبصورت منظر کو خوب سراہا۔
خصوصی بچوں کی جانب سے وزیراعظم کے استقبال اور وزیراعظم کی جانب سے قافلہ روک کر بچوں سے ملاقات کے مناظر نے موقع پر موجود لوگوں کی توجہ حاصل کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا کوٹلی میں ڈی ایس ایل سروس بحالی کا اعلان،چندعلاقوں میں سروس معطل رکھنے کا فیصلہ
وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے خصوصی بچوں کے ساتھ محبت اور شفقت کے اظہار کو انسانی ہمدردی اور احساس کا خوبصورت مظہر قرار دیا گیا۔ دورۂ بھمبر کے دوران پیش آنے والے اس مختصر مگر جذباتی لمحے نے وہاں موجود افراد کے دل موہ لیے۔




