مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اورپاکستان ہلال احمرآزاد کشمیر برانچ کے زیر اہتمام کشمیر فاریسٹ سکول میں طبی امداد کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔
تربیتی ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے آزادجموں وکشمیر سعید الرحمان قریشی تھے۔
،ڈی جی ایس ڈی ایم اے سعید الرحمن قریشی کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن نعمان شفیق، ڈی آر ایم آفیسر بلال سراج اور پراجیکٹ کوآرڈینیٹر پی آر سی ایس یاسر جوش بھی موجود تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیرجنگلات کا کوٹلی کا دورہ،کام فائلوں میں نہیں زمین پرنظرآنا چاہئے،وقار احمد نور
ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے آزادجموں وکشمیر سعید الرحمان قریشی نے اپنے خطاب میں آزاد کشمیر کی کمیونٹی کی فلاح کیلئے ہلال احمر آزاد کشمیر کی کوششوں کو سراہا
ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اےنے کہا کہ ہلال احمر ہمارا قابل اعتماد پارٹنر ہے۔آفات سے نمٹنے کیلئے مقامی سطح پر صلاحیت سازی ناگزیر ہے۔
ہر طالبعلم کو فرسٹ ریسپانڈر بننا ہوگا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے آزاد کشمیر شدید متاثر ہو رہا ہے جس کیلئے ہمیں مقامی سطح پر موافقت کے منصوبے تیار کرنا ہونگے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی :برنگبن میں آٹے کی تقسیم کے دوران تصادم، ویڈیو وائرل
ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے نے کہا کہ ہنگامی انخلاء کے منصوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ورکشا پ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے اور ہلال احمر کے رضاکاروں نے سی پی آر اور ہنگامی انخلاء کی عملی مشق بھی کرائی۔




