بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان سے منسلک ایک دہشتگرد ہلاک کر دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، خواتین اور بچوں سمیت 103 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو پاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جن کی بنیاد پر علاقے میں نگرانی اور کارروائی کا عمل شروع کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی موجودگی کا سراغ لگایا اور ان کے خلاف آپریشن کیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے سرحد پار ایران فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔
کارروائی کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا، جبکہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ اور سکیورٹی اقدامات جاری رکھے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں خفیہ اطلاعات اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں نگرانی مزید مؤثر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ دہشتگرد عناصر کی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہنگو ، سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،8 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید
ان کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائیوں میں پرعزم ہیں اورعلاقے میں امن و امان برقرار رکھنےکیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔




