انیلہ فدا

انیلہ فدا کی آزاد کشمیر میں اسسٹنٹ پروفیسر ریاضی کے امتحان میں پہلی پوزیشن

باغ (کشمیر ڈیجیٹل )ضلع باغ کا اعزاز باغ کے گاؤں چترہ ٹوپی کی رہائشی انیلہ فدا نے آزاد جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں اسسٹنٹ پروفیسر ریاضی کیلئے آزاد کشمیر بھر میں ٹاپ کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

یہ آزادکشمیر میں ایک ہی پوسٹ تھی ۔ انیلہ فدا نے اس کامیابی پر رب تعالٰی کا شکر ادا کیا اور اس کامیابی کواساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائیں قرار دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:طبّی تعلیم سے لے کر ایوانِ صدر تک، ڈاکٹر نجیب نقی کا شاندار پارلیمانی اور سیاسی سفر

اپنی کامیابی پر انیلہ فدا نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے بعد ان کے اساتذہ کی محنت، رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اپنی کامیابی میں اپنے اہل خانہ اور اساتذہ کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔انیلہ فدا کی کامیابی پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

عوام علاقہ چترہ ٹوپی نے انہیں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ انیلہ فدا نے اپنی محنت اور قابلیت سے نہ صرف اپنے والدین بلکہ پورے ضلع باغ کا نام روشن کیا ہے۔

عوام نے اُمید ظاہر کی کہ انیلہ فدا اپنی علمی قابلیت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تدریس کے شعبے میں خدمات انجام دیں گی اور ملک و قوم بالخصوص آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایف ایس سی نتائج : سیدہ اریبہ سجاد کاظمی کی ضلع باغ میں پہلی پوزیشن

علاقہ مکینوں نے ان کی کامیابی کو نوجوان نسل کیلئے ایک حوصلہ افزا مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ محنت، مستقل مزاجی اور والدین و اساتذہ کی دعاؤں سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔