پیٹرول 43 پیسے سستا،ڈیزل 3روپے 43 پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 43پیسے کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے43 پیسے مہنگا کردیا۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں3روپے43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 92پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

پیٹرول کی قیمت میں43 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 390 روپے 79پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق18ستمبر کیلئے ہوگا۔

وزارت توانائی،پیٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیریقینی صورتحال کےباعث پیٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتیں بلندسطح پر برقرار ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈیزل 500اور پیٹرول کی قیمت 430 روپے لیٹر تک جا سکتی، حفیظ پاشا

،عالمی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں ،

آج اعلان کردہ اضافہ عالمی منڈی میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے منسلک ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی پلیٹس ریٹس،پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل کےباعث کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تعلیمی پیکیج کیلئے کمیٹی تشکیل،تھرڈ پارٹی کے ذریعے اہلیت کی بنیاد پربھرتیاں ہونگی، وزیراعظم گیلانی

دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے عمان کے راستےخام تیل کی شپمنٹس فراہم کرنے کی پیشکش کے بعدعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی پیشکش کے بعد مشرق وسطیٰ میں سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کم ہو گئے ہیں ۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.2 فیصد کی مزید کمی دیکھی گئی جس کے بعد قیمت 105 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔

اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 1.1 فیصد کمی ہوئی ہے اور قیمت 102 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں 3 ڈالر فی بیرل تک کمی دیکھنے میں آئی تھی ۔