ڈیزل 500اور پیٹرول کی قیمت 430 روپے لیٹر تک جا سکتی، حفیظ پاشا

اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہاہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے حالات حدسےزیادہ خراب ہیں، برینٹ کروڈ کی قیمت میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ صورتحال برقرار رہی تو ڈیزل 500اور پیٹرول کی قیمت 430تک پہنچ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا پیٹرول پر حکومتی ریلیف پیکج سے لاعلمی کا اظہار

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا کا کہناتھا کہ پاکستان میں 11 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں اور ایساوقت بھی آسکتا ہے کہ ملک کےآدھے سے زیادہ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں۔

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا، 85روپے پیٹرولیم لیوی لی جا رہی ہے، 15سے 20 روپے کسٹم ڈیوٹی لی جارہی ہے، بھارت اور بنگلادیش میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے 30 فیصد کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسٹم ڈیوٹی کم کرنے کی ضرورت ہے،مارجن میں 2 سے 3 روپے کی کمی کرنی چاہیے۔

ترسیلات زرآنےکی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارےکی صورتحال بہتر رہی، اس سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ڈیڑھ سے 3 ارب ڈالر ہو سکتا ہے، آنے والے مہینوں میں ہمارے ذخائرمیں مشکلات ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹی گاڑی والوں کیلئےبی آئی ایس پی کےتحت سہولت دی جائے، پیٹرول کی قیمت 125 ڈالرتک پہنچ گئی توپاکستان کے حالات بہت خراب ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مزید مہنگا ہوگا، مخالفت ریاستی مفاد کے خلاف ہے: وفاقی وزیر پیٹرولیم کا دو ٹوک مؤقف

سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمتوں کی ایمرجنسی ہے،پیٹرولیم لیوی کو فوری 18 فیصد پر لے جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے جس سے تمام طبقات پریشان ہیں ۔گزشتہ روز وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بھی کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔