پاکستان، معدنی شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے امکانات روشن

اسلام آباد (کشمیر ڈیجٹیل) پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر، معدنی شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے امکانات روشن۔

 منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026ء کے دوران پاکستانی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان 13 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔

بلوچستان چاغی میں تانبے کے ذخائر کا تخمینہ 35 کروڑ ٹن لگائے جانے کا اعلان۔ عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معدنی وسائل کی تلاش اور ترقی میں سرمایہ کاری کی دعوت۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان چاغی میں تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت

 جناح کنونشن سینٹر میں دو روزہ فورم کے اختتام پر معدنی شعبے میں سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مقامی سطح پر معدنیات کی پراسیسنگ کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

فورم میں 60 سے زائد ممالک کے نمائندوں، عالمی کان کنی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور ماہرین سمیت تقریباً 6 ہزار افراد نے شرکت کی، جبکہ 122 نمائش کنندگان نے اپنی مصنوعات اور منصوبے پیش کیے۔

فورم کے دوران فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے چاغی کے علاقے دشتِ کین میں تانبے کے ذخائر کا ابتدائی تخمینہ 35 کروڑ ٹن ظاہر کیا، جو دستیاب ڈرلنگ ڈیٹا کے تقریباً نصف کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نائین الیون کے بعد امریکا بھر میں دوسری بار پروازیں منسوخ

۔وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان اب خام معدنیات کی برآمد تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ملک میں ریفائننگ، پراسیسنگ اور مینوفیکچرنگ کی سہولیات قائم کی جائیں گی تاکہ زیادہ معاشی فوائد پیدا ہوں۔

۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی معدنی وسائل کو قومی ترقی کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہدف خام معدنیات کی برآمد کے بجائے مکمل ویلیو چین کو ملک کے اندر ترقی دینا ہے۔

معدنی وسائل سے مالا مال علاقوں کی مقامی آبادی کو بھی منصوبوں کے ثمرات ملنے چاہئیں۔فورم میں نیشنل منرلز ڈیٹا سینٹر اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان جیوپورٹل کا افتتاح بھی کیا گیا،

 مقصد سرمایہ کاروں کو مستند ارضیاتی معلومات فراہم کرنا اور معدنیات کی تلاش میں سہولت پیدا کرنا ہے۔