سماہنی (کشمیر ڈیجیٹل)سماہنی آزادکشمیر کا بڑا اعزاز معروف قانون دان راجہ غضنفر علی خان ایڈووکیٹ کے صاحبزادے محمد موسیٰ خان نے ایل ایل بی آنرز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق محمد موسیٰ خان نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ایل ایل بی آنرز (شریعہ اینڈ لا) کی ڈگری نمایاں نمبروں کے ساتھ حاصل کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام: ماحول دوست اقدامات پر شہریوں کو ہزاروں روپے آفر
ہونہا طالبعلم محمد موسیٰ خان کی کامیابی وادی سماہنی کیلئے قابلِ فخر اعزاز ہے۔محمد موسیٰ خان کا تعلق ایک علمی و تعلیمی گھرانے سے ہے۔
موسیٰ خان کی والدہ فرزانہ شاہین گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سے بطور پرنسپل ریٹائرڈ ہیں جبکہ ان کے والد راجہ غضنفر علی خان سماہنی بار کے سینئر رکن اور معروف قانون دان ہیں۔
طالبعلم محمد موسیٰ خان نے دورانِ تعلیم نہ صرف بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ یونیورسٹی کی جانب سے متعدد اسناد بھی حاصل کیں ، مختلف آؤٹ ڈور جوڈیشل کانفرنسز میں شرکت کا موقع حاصل کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تعلیمی پیکیج کیلئے کمیٹی تشکیل،تھرڈ پارٹی کے ذریعے اہلیت کی بنیاد پربھرتیاں ہونگی، وزیراعظم گیلانی
طالبعلم محمدموسیٰ خان کی یہ کامیابی مسلسل محنت، قابلیت اور والدین کی تربیت کا ثمر قرار دی جا رہی ہے۔محمد موسیٰ خان کی شاندار تعلیمی کامیابی پر دوست ، احباب ، وکلاء کی مبارکبادیں۔
وکلاء، اساتذہ، سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے راجہ غضنفر علی خان ایڈووکیٹ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔




