نامزدگی پر نوازشریف کا مشکور، سیاسی جانشین کا فیصلہ مناسب وقت پر کرونگا، نجیب نقی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی طرف سے صدر آزادکشمیر کیلئے نامزدگی پر ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیاہے۔

ڈاکٹرنجیب نقی کا کہنا ہے کہ یہ نامزدگی نہ صرف مجھ پر نواز شریف کے اعتماد کا اظہار ہے بلکہ پورے خطے پر اعتماد کا بھی مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے صدارتی منصب کے لیے ڈاکٹر نجیب نقی خان کی نامزدگی: خطے کی تعمیر اور نمائندگی کا نیا باب

ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی اعتماد کا اظہار ہے اور کہاہے کہ مشکل حالات میں عوام کی مشکلات کا ازالہ ان کی اولین ترجیح ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو درپیش مسائل کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، جبکہ سیاسی جانشین کے حوالے سے فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

ڈاکٹر محمد نجیب نقی کی نامزدگی کے بعدسیاسی رہنماؤں اور پارٹی کارکنوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کے لیے مبارکباددینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) قانون ساز اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار افتخار گیلانی کو نیا وزیراعظم منتخب کیا تھا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر نجیب نقی آزادکشمیر کے حلقہ سدھنوتی سے مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ ہولڈر بھی تھے لیکن پونچھ ڈویژن میں انتخابات نہیں ہوسکے ہیں اس سے قبل ہی ان کو صدر کیلئے نامزد کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادر کو صدرِ ریاست بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں: مسلم لیگ ن آزادکشمیر

مسلم لیگ(ن) کی جانب سےآزادکشمیر کے تینوں ڈویژنز سے 3اہم نامزدگیاں کی گئی ہیں ، سپیکر قانون سازاسمبلی چوہدری طارق فاروق کا تعلق میرپور ڈویژن سے ہے۔

مظفرآباد ڈویژن سے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم بنایا گیا ہے جبکہ پونچھ ڈویژن میں صدارت کا عہدہ دیا گیا ہے، نئے صدر ریاست کا انتخاب 24ستمبر کو ہوگا۔