دھیرکوٹ: خاتون کے بال ، بھنویں کاٹنے کا افسوسناک واقعہ،ملزمان گرفتار

دھیرکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) دھیر کوٹ کے علاقے ساہلیاں میں خواتین پر تشدد کا ایک اور افسوسناک واقعہ، شوہر نے بیوی کے سر کے بال اور بھنویں کاٹ دیں۔

افسوسناک واقعہ نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی جبکہ خواتین کے تحفظ اور گھریلو تشدد کے خاتمے سے متعلق سوالات بھی اٹھنے لگے۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ میں ملوث مبینہ ملزم اور اس کے اہلِ خانہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ تاہم واقعہ کی اصل وجوہات اور تمام حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

شہریوں اور سماجی حلقوں نے پولیس حکام اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاتون کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: 48میگاواٹ جگراں ٹو بجلی منصوبے کی منظوری

الزامات ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ گھریلو تنازعات کی آڑ میں خواتین کی تذلیل اور تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ متاثرہ خاتون کا مؤقف سن کر اسے انصاف فراہم کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:باغ :سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد مکمل امن قائم، قانون کی رٹ بحال،شاہراہیں کھل گئیں

دوسری جانب ایک رپوٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ جنوری سے اکتوبر 2026 میں خواتین پر تشدد کے 8903 کیسز رپورٹ صرف اکتوبر میں 2428 کیسز رپورٹ ہوئے۔