شاہ غلام قادر کو صدرِ ریاست بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں: مسلم لیگ ن آزادکشمیر

مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی ترجمان نے شاہ غلام قادر کو صدرِ ریاست بنانے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

پارٹی کے مطابق کچھ ذرائع سے یہ خبریں لگوائی گئی تھیں کہ شاہ غلام قادر کو ریاست کا صدر بنایا جا رہا ہے، جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آزادکشمیر کون؟ ڈاکٹرنجیب نقی اور شاہ غلام قادر صدارتی منصب کیلئے مضبوط امیدوار

اس حوالے سے شاہ غلام قادر نے خود بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریاست کا صدر بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت نے ان سے رابطہ کیا تو وہ اپنی رائے سے آگاہ کریں گے، جبکہ اس وقت سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔