میرپور، بھمبر : 100روزہ تعطل کے بعدانٹرنیٹ سروس بحال

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر بھر میں گزشتہ 100روز سے موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروسز معطل ہونے کے بعد بالترتیب بحال ہونے لگیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم افتخارگیلانی کے احکامات پر آزادکشمیر کے شہر میرپوراور بھمبر میں انٹرنیٹ سروس 100روزہ طویل تعطل کے بعد بحال ہوگئی۔

میرپور اور بھمبر کے مختلف علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اصلاحاتی پروگرام صرف آغاز ،ترقی کا سفر ہر گھر کی دہلیز تک پہنچائیں گے،افتخارگیلانی

ذرائع کے مطابق موبائل ڈیٹا سروس کی بحالی کے بعد 4G سروس صارفین کو دستیاب ہے۔

ذرائع کے مطابق100 روز سے موبائل ڈیٹا سروس کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

موبائل ڈیٹا سروس کی طویل بندش سے کاروباری، تعلیمی اور آن لائن سرگرمیاں متاثر رہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا آئے روز احتجاج مسترد، شہریوں کاحصہ نہ بننے کا اعلان

موبائل انٹرنیٹ کی بحالی سے آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل سرگرمیاں دوبارہ معمول پر آنے کی امیدہے۔

میرپور اور بھمبر میں موبائل ڈیٹا سروس کی بحالی سے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا،100

دن بعد موبائل انٹرنیٹ بحال ہونے سے میرپور اور بھمبر میں ڈیجیٹل رابطوں کا نظام بحال ہوگیاہے۔