اوقات کار

کالعدم ایکشن کمیٹی کا آئے روز احتجاج مسترد، شہریوں کاحصہ نہ بننے کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)کالعدم ایکشن کمیٹی کی آئے روز احتجاج اور ہڑتال کی کالوں سے عام آدمی کا روزگار اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گئی۔

شہریوں کا مزید کسی ہڑتال کا حصہ نہ بننے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہروں اور بار بار کی ہڑتالوں کے باعث عوام کی زندگی اجیرن بن گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اصلاحاتی پلان پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں گے، وزیراعظم گیلانی کی یقین دھانی

کالعدم ایکشن کمیٹی کی آئے روز ہڑتالوں، احتجاج سے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں رہنے والے عوام بھی شدید مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں۔

احتجاج اور سڑکوں کی بندش کے باعث پہاڑی علاقوں کے رہائشیوں کیلئے شہروں تک رسائی مشکل ہو گئی، کرایوں میں اضافے سے شہری پریشانی کا شکارہیں۔

ذرائع کے مطابق رکاوٹوں اور بندشوں کے باعث مذکورہ علاقوں میں غریب عوام کو روزمرہ ضروریات کی اشیاء کے حصول میں شید پریشانی کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ۔

دور دراز علاقوں میں مقیم شہریوں کو راشن، ادویات، بچوں کی ضروری اشیاء، گھریلو سامان اور دیگر بنیادی ضرورت کیلئے قریبی شہروں تک بھی رسائی ممکن نہیں رہی

مزید یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی کا وفاق، پنجاب اور گلگت سے آزادکشمیر تک پارلیمانی قوت بننے کا سفر

احتجاجی صورتحال کے باعث ٹرانسپورٹ کی بندش اور سڑکوں میں رکاوٹوں سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کا باعث بن رہی ہیں۔

عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مزاکرات کا راستہ اپنائے تاکہ عام عوام کے مسائل میں کمی آئے ۔