اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نےکہا کہ ایسا آزادکشمیر بنائیں گے جہاں ہر بچے کو تعلیم، مریض کو علاج، نوجوان کو موقع اور ہر شہری کو عزت اور سہولت میسر ہو۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا سو روزہ اصلاحاتی پروگرام صرف آغاز ہے، آزادکشمیر کو جدید، ڈیجیٹل، شفاف، تیز رفتار اور عوام دوست گورننس کی جانب لیکر جانا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پہلگام واقعہ :ملائیشین وزیراعظم نے پاکستان پر بھارتی الزام مسترد کردیا
وزیراعظم افتخار گیلانی نے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان شاء اللہ ترقی کا سفر ہر گھر کی دہلیز تک پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کو ترقی، خوشحالی اور جدید گورننس کی جانب لیکر جارہی ہے ۔ ہمارا سب سے زیادہ فوکس تعلیم اور صحت پر ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ صاف ستھرا ماحول، بہتر انفراسٹرکچر اور جدید شہری سہولیات ہماری اولین ترجیحات ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوپرہ چوکی حملہ آور کی شناخت، تعلق ٹی ٹی کے دہشتگرد تنظیم سے نکلا،باغ پولیس کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ ہونہار بچوں کیلئے سکالرشپس، ماڈل تعلیمی ادارے، جدید ریسکیو سروسز اور آئی ٹی کے ذریعے نوجوانوں کیلئے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن سروس شروع کریں گے جس کے ذریعے شہری دنیا کے کسی بھی حصے سے بیٹھ کر سروسز کیلئے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔
افتخار گیلانی نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، اس لیے ہمیں بھی اپنے نظام، اداروں اور ترقیاتی ترجیحات کو وقت کے تقاضوں کے مطابق تبدیل کرنا ہوگا۔




