زہریلے چاول کھانے سے 4افراد کی حالت بگڑ گئی،2 جاں بحق

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں زہریلا کھانا کھانے سے 4افراد کی حالت بگڑگئی ،دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہسپتال پہنچنے سےقبل بہن، بھائی جان کی بازی ہار گئے۔ متوفین میں 16 سالہ قدیر اور اس کی بہن 14 سالہ اسماء شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، جلوس و اجتماعات پر پابندی عائد

متوفین کے والدین حنیف اور کلثوم بی بی سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ متاثرہ خاندان نے گزشتہ رات آلو، گوبھی اور چاول کھائے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زہریلا کھانا کھانے کے بعد بے ہوش ہونیوالے متاثرین کو پہلے فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال بعد میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کوپرہ چوکی حملہ آور کی شناخت، تعلق ٹی ٹی کے دہشتگرد تنظیم سے نکلا،باغ پولیس کا انکشاف

پولیس کا مزید کہنا تھاکہ کھانے کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں، فرانزک ٹیموں کی مدد سے تحقیقات جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق میاں بیوی اور انکے دو بچوں نے رات کا بچا کھانا کھایا تھا۔ شواہد جمع کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

پولیس نے کھانا میں زہریلے مواد کی تصدیق کے لیے فوڈ ڈپارٹمنٹ کی ٹیم کو بھی طلب کر لیا۔ تفیشی ٹیم نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر کھانے میں چھپکلی گرنے سے پوری فیملی متاثرہ ہوئی۔

فرانزک ماہرین کے مطابق کھانے میں چھپکلی گرنے کا شبہ ہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علاقے میں موجود دکانوں سے مختلف اشیاء کے سیمپل اکھٹے کرلئے۔