اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد پہاڑی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی، اسلام آباد میں آندھی ،طوفان، تیزہوائیں، بارش، نظام زندگی متاثر
بالائی خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان ،کشمیر، خطہ پو ٹھوہار اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
اس دوران جنوب مشرقی سندھ اور خطہ پوٹھوہارمیں چند مقاما ت پرآندھی ، موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش،الرٹ جاری
تاہم سب سے زیادہ بارش لاہور میں 12،ائیر پورٹ پر 04ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اتوار کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ ، نوکنڈی ، سبی ، مٹھی اور تر بت میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔




